کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم کی زائد یونٹس وصول کرنے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے صارفین کے بجلی کے بلوں میں زائد یونٹس شامل کرنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے متعلقہ افسروں اور اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں بجلی کے شعبہ میں اصلاحات اور شمسی توانائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ایف آئی اے کو ایسے افسران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنے والے عوام دشمن افسران و اہلکاروں کو سزا دی جانی چاہئے۔شہبازشریف نے کہا کہ دو سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ ڈال کر انہیں بجلی کے زائد نرخوں والے صارفین میں شامل کرنے میں ملوث عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیداکرنے کے اقدامات تیز کئے جائیں کیونکہ ملک طویل عرصے تک درآمدی ایندھن سے بجلی پید کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔شہبازشریف نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے سے صارفین کو بلوں میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ بجلی تیار کرنے والے غیر فعال سرکاری پلانٹس فوری بند کردیں جو درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کر رہی ہے ا ور پاکستان میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے شمسی توانائی کی صلاحیت سے مکمل استفادہ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔