کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز سے اقتصادی ترقی علاقائی روابط اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں جوتے تیار کرنے والی چینی کمپنیوں کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جو اپنے پلانٹس پاکستان منتقل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں پاکستان میں پانچ سے آٹھ ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے زرعی شعبے کی بارہ معروف کمپنیاں پاکستان میں غذائی اور زرعی مصنوعات کی منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کریں گی۔وزیراعظم نے زرعی شعبے میں جدید تربیت کے حصول کیلئے حکومتی وظائف پر ایک ہزار پاکستانی طلباء کو چین بھجوانے کے معاملے میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ترجیحی بنیاد پر چین بھیجنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے گوادر کے ساحلی شہر کو علاقائی راہداری کا مرکز بنانے کیلئے گوادر بندرگاہ ائرپورٹ اور صنعتی زون کے قیام پر ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔