کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔دورے میں وہ کراچی بندرگاہ کے معمولات کا جائزہ لیں گے اور ان میں بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے۔وزیراعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ان کی درآمدات اوربرآمدات کے شعبوں سے وابستہ کاروباری افراد کے وفود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔دورے کے موقع پر وزیراعظم قومی آمدن اور تاجربرادری کیلئے سہولتوں میں اضافے، درآمدی اوربرآمدی شعبے کیلئے اصلاحات پربریفنگ لیں گے۔اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔