ورلڈ ٹینس : عالمی نمبر ایک نڈال کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

ابوظہبی: عالمی نمبر ایک اسپینش سٹار رافیل نڈال کو ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہم وطن حریف ڈیوڈ فیریر سے اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ فائنل میں فیریر کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ ابوظہبی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو ڈیوڈ فیریر سے شکست کا سامنا ہوا۔ اسپین کے ڈیوڈ فیریر نے ہم وطن حریف رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے زیر کر کے فائنل میں جگہ پکی کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن فرانس کے جو ویلفریڈ سونگا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ورلڈ نمبر ٹو نوواک جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا۔

Next Post

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 6ماہ میں الیکشن کرانے کی ہدایت

Mon Dec 30 , 2013
لاہور: بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو آئینی باڈی قرار دیتے ہوئے چھے ماہ کے اندر الیکشن کرانے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کا ایگزیکٹو باڈی اور جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ فیڈریشن کے صدر میاں افتخار کا کہنا تھا کہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو آئینی باڈی تسلیم […]