کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حوالدار لالک جان نشان حیدر کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

راولپنڈی(پی پی آئی)کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان نشان حیدر کا پچیسواں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے حوالدار لالک جان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق حوالدار لالک جان نے انیس سو ننانوے میں آج کے روز معرکہ کارگل کے دوران بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ان کی جرات و شجاعت بہادر فوجیوں کی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قوم مادر وطن کا دفاع کرنے والے بہادر فوجیوں کے غیر متزلزل عزم پر ان کی ہمیشہ ممنون رہے گی۔مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو آج ان کے پچیسویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق حوالدار لالک جان نے آج کے روز معرکہ کارگل کے دوران فرائض کی انجام دہی کے دوران بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوشکیاتھا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ لالک جان کی جرات و شجاعت بہادر فوجیوں کی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، دفاع وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو اعلی ترین اعزازعطا کیاجاتا ہے۔قوم مادر وطن کا ہرحال میں دفاع کرنے والے بہادر فوجیوں کے غیر متزلزل عزم پر ان کی ہمیشہ ممنون رہے گی۔