عالم بٹ اوردیگر کا شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت

نئی دہلی(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند حریت چیئرمین نے اپنے ایک پیغام میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس دن احتجاجی ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کریں۔ انہوں نے کہاکہ شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں نے اپنے لہو سے تحریک آزادی کشمیر کی جو شمع روشن کی اس کو حق خود ارادیت کے حصول تک بجھنے نہیں دیا جائے گا۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ برہان وانی سامراجی بھارت کے لیے خوف کی علامت اور کشمیری عوام خاص کرنوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے ان سپوتوں نے بھارت کی بزدل افواج کو للکارا اور لوہے کے چنے چبوائے اور برہان وانی کشمیر کے نوجوانوں کے ہیرو قرار پائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی ان مقدس قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کیا۔ مسرت عالم بٹ نے کہاکہ شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی تاریخ رقم کی اور جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی،کشمیری عوام انہیں ہمیشہ یادرکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اوران کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیے جدوجہد آزادی کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی صفوں میں زیادہ سے زیادہ اتحاد پیدا کریں۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیر کو ان کے یوم شہادت پر احتجاجی ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کریں اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے منظم قتل عام کی طرف مبذول کرائیں۔بھارتی فوجیوں نے 08جولائی2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں برہان وانی کو اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اورنظربندرہنما مولوی بشیر احمد عرفانی نے بھی ایک بیان میں شہید برہان وانی اوران کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام شہدا ء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نیا موڑ دیا اوران کے ذکر کے بغیر تحریک آزادی کشمیر ادھوری ہے۔ مولوی بشیر عرفانی نے کہا کہ شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے شہید برہان وانی اوردیگر شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہرقسم کے ظلم وجبرکے باوجود کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہدآزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کے لئے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں محرم الحرام کل سے شروع ہوگا، عاشورہ 17جولائی کوہوگا: مفتی ناصر

Sun Jul 7 , 2024
سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم،مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا اسلئے اسلامی سال 1446ھ کل(پیر)سے شروع ہوگا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ […]