کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید نوجوانوں کی تعدادچھ ہوگئی

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع کولگام میں چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں مڈرگام ا ورچنی گام فریصل میں محاصرے اورتلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز چنی گام میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ اتوارکو دو نوجوانوں کی لاشیں مڈرگام میں اس مکان کے ملبے سے برآمد ہوئیں جسے بھارتی فوجیوں نے کیمیائی مادہ چھڑک کر تباہ کردیاہے۔اس سے قبل مڈرگام میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔دریں اثناء ضلع راجوری کے علاقے گلوٹھی منجکوٹ میں فوجی کیمپ پر حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔آخری اطلاعات آنے تک کولگام، راجوری، پونچھ اور سانبہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری تھے۔