جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی استدعا مسترد

راولپنڈی(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں ہے۔جیل انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔