اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی57 ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 57ویں برسی 9جولائی کو منائی گئی اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیاجبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشنزکے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں واضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا