شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن   اقوام متحدہ  کی درخواست پرمعطل

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کردیا۔ واپسی کا آپریشن اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستان کے دورے کے دوران کمیشن سربراہ کو آپریشن معطل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، یو این ایچ سی آر کے سربراہ فیلیفو گرانڈی نے بھی واپسی کا آپریشن معطل ہونے کی تصدیق کردی۔سربراہ یو این ایچ سی آر فیلیفو گرانڈی نے کہا کہ پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا آپریشن معطل کردیا ہے، افعان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال اکتوبر میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو نکالنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے تقریباً5  لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔