اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی یقین دہانی

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے عدالت کو 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں 2 نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آبادی کے قریب اسٹون کرشنگ انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ قرار

Wed Jul 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آبادی کے قریب ا سٹون کرشنگ کو انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ا سٹون کرشنگ پلانٹس کے خلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آبادی کے قریب پاور اسٹون […]