ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، زرتاج گل

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا،عمران خان امید کی واحد کرن  ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  زرتاج گل نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ بجٹ میں حکومت نے ظالمانہ ٹیکس لگا کر غریب کی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کے بھاری بل دینا عوام کے مشکل ہوگیا ہے۔ لوگ گھروں کی چیزیں بیچ کر بجلی کا بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف حکومت اپنے اخراجات کم کرنے پر تیار ہی نہیں ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف بے بنیاد جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔حکومت اب زیادہ دیر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں نہیں رکھ سکتی کیونکہ اب دنیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔ عمران خان کی رہائی کیلئے جلد لاکھوں لوگ پارلیمنٹ کی طرف رخ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آزادکشمیر میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 13 افراد ہلاک، 3 زخمی

Wed Jul 10 , 2024
مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز سعید الرحمان قریشی کے مطابق مسافر جیپ وادی نیلم سے مظفرآباد آ رہی تھی جب یہ دیولیاں کے مقام پر دریا میں جا گری۔ سعید الرحمان قریشی نے  بتایا کہ جیپ میں موجود 15 […]