آزادکشمیر میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 13 افراد ہلاک، 3 زخمی

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز سعید الرحمان قریشی کے مطابق مسافر جیپ وادی نیلم سے مظفرآباد آ رہی تھی جب یہ دیولیاں کے مقام پر دریا میں جا گری۔

سعید الرحمان قریشی نے  بتایا کہ جیپ میں موجود 15 میں سے 12 مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ دو بچے حادثے میں بچ گئے۔ تاہم اس مقام پر گھاس کاٹنے میں مصروف ایک مقامی خاتون حادثے کی زد  میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔پی پی آئی کے مطابق حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق  گاڑی میں ڈارئیور سمیت 17 افراد سوار تھے جن میں سے چھ مرد، چار خواتین اور تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔سعید الرحمان قریشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے صدر آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے اس حادثے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Wed Jul 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کا […]