اسلام آباد(پی پی آئی)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔