کوئٹہ(پی پی آئی)روٹری انٹرنیشنل پولیو پلس علماء کمیٹی اورالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے انسدادپولیومہم میں علماء کرام کے کردارکے عنوان سے پریس کلب کوئٹہ میں سیمینارمنعقدہوا۔جس میں روٹر ی انٹرنیشنل پولیوپکس کمیٹی کے چیئرمین عزیزمیمن،پولیوپلس روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین اورسرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،کمشنرکوئٹہ حمزہ شفقات،محمدحنیف خان،نمائندہ عالمی ادارہ صحت بلوچستان ڈاکٹرجہانزیب،مولاناانوارالحق حقانی،غلام نبی نقشبندی،صوفی عبدالرزاق قاسمی،احمدرضا طیب، معین خان،ملک عبدالغفارسعیدی، ودیگر علماء مشائخ،سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق عزیزمیمن نے کہاکہ پولیوکے قطرے پلانے کی مہم کے دوران تمام حضرات کوجدوجہدکرنی چاہیے،۔ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پولیو ویکسین محفوظ ہے اس میں کوئی منفی بات نہیں، پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے علمائکو اپنی جدوجہد کو تیز کرناہوگا۔
Next Post
سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
Fri Jul 12 , 2024
ڈیرہ اسمٰعیل خان(پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے،جے یو آئی بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی […]