متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسمٰعیل خان(پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے،جے یو آئی بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں، جمیعت علمائے اسلام اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ  ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا، جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی،تاہم جمعیت کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں ہم ان کو اپیل سے نہیں روک سکیں گے۔