چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے باقی 4 کمشنرز استعفیٰ دیں: عمر ایوب

 اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت الیکشن کمیشن کے باقی 4 کمشنرز کو بھی فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب تھا،  الیکشن کمیشن اب بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف متعصب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کیلیے اہل قرار،الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم

Fri Jul 12 , 2024
|اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کیلیے اہل قرار دے کر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ 11 ججوں نے تحریک انصاف کو پارلیمانی جماعت تسلیم کر لیا۔سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کیلئے تحریک انصاف کا حق تسلیم کر لیا۔ عدالت نے آٹھ […]