راجن پور(پی پی آئی) کوہ سلیمان پر حالیہ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی دیکھی جا رہی ہے۔ درہ چھاچھڑ سے 6250 کیوسک، درہ کالا بگا کھوسڑہ سے 3500 کیوسک اور درہ کھمبی سے 780 کیوسک کا رود کوہی سیلاب ریلہ برآمد ہوا ہے، رود کوہی سیلاب اپنی آبی گذر گاہوں سے ہوتا ہوا دریائے سندھ کیجانب بڑھ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤکے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، یہ نچلے درجے کا سیلاب ہے جس سے خطرہ کی کوئی بات نہیں۔
Next Post
لونی کوٹ ایم نائن پر مزدا اور ٹرالر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
Mon Jul 15 , 2024
کوٹری(پی پی آئی) لونی کوٹ کے قریب ایم نائن پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تمام افراد جامن سے بھری مزدا لیکر کراچی جا رہے تھے کہ اس دوران ٹرالر سے تصادم ہوگیا،پی پی آئی کے مطابق مرنے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مزدہ فروٹ لیکر حیدرآباد سے […]