گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی ٹیم کا پورٹر کنکورڈیا چوٹی میں انتقال کر گیا

گلگت بلتستان(پی پی آئی)شگر علاقے کے ایک پورٹر کو غیر ملکی کوہ پیمائی ٹیم کا سامان لے جانے کے دوران سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کے 2 بیس کیمپ جاتے ہوئے کنکورڈیا چوٹی پر دم توڑ گیا۔ شیر محمد ایپریکوٹ ٹوورز کے زیر اہتمام 12 رکنی کے 2 کے غیر ملکی ٹریکنگ گروپ کا حصہ تھا۔ٹریکرز کے 2 بیس کیمپ کے راستے پر تھے اور جاں بحق پورٹر، 2 درجن دیگر مقامی پورٹرز کے ساتھ 25 کلو وزن لے کر جا رہا تھاکہ 4 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر واقع کنکورڈیا چوٹی پر پورٹر کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی  پورٹر کو کنکورڈیا میں موجود غیر ملکی ڈاکٹر نے دوائیاں دیں اور شیر محمد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لے جانے کے انتظامات کیے گئے لیکن وہ چل بساپی پی آئی کے مطابق گمنام ہیرو، جنہیں مقامی بلتی زبان میں کھورپا کہتے ہیں، خطے میں کوہ پیمائی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ کوہ پیماؤں کا بھاری سامان اٹھاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بی جے پی شکست سے خوفزدہ،اسی لئے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات بڑھائے، اویسی

Mon Jul 15 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں شکست کے خوف سے اضافہ کیا کیونکہ وہ اچھی طرح سے جانتی ہے کہ انتخابات کی صورت میں وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل نہیں […]