بی جے پی شکست سے خوفزدہ،اسی لئے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات بڑھائے، اویسی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں شکست کے خوف سے اضافہ کیا کیونکہ وہ اچھی طرح سے جانتی ہے کہ انتخابات کی صورت میں وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل نہیں دے پائے گی۔ بیرسٹر اویسی نے ”ایکس“ پر لکھا کہ”مودی حکومت چاہتی ہے کہ جموں وکشمیر کی حکومت کمزور رہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 میں جو ترمیم کی گئی یہ کوئی معمول کی ترمیم نہیں بلکہ اسکے ذریعے ایک منتخب حکومت کے معاملات میں دخل اندازی کی گئی ہے۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی نے مقامی حکومت کی اتھارٹی اور اختیارات کم کرنے کے لیے ترامیم کی ہیں۔یا د رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 30ستمبر (2024)سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے وکلاء کی گرفتاریوں کا عمل تیز

Mon Jul 15 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے وکلاء کی گرفتاریوں کا عمل تیز کردیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی مختلف وکلاء کے گھروں پر چھاپے مارے مگر عدم موجودگی کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،قبل ازیں وکیل میاں مظفر، کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صابق صدر میاں عبدالقیوم،کشمیر ہائیکورٹ بار […]