پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ڈیرہ غازی خان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک معطل

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں اور کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں بارکھان اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان بین الصوبائی شاہراہ کے حصے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، مون سون کی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے درمیان ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے راکھی گج میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی، جب کہ بارکھان اور ڈی جی کے درمیان سڑک کا تقریباً 10 کلومیٹر طویل حصہ بری طرح متاثر ہوا، اس دوران سینکڑوں گاڑیاں پھنسی رہیں، جس میں ٹرک، مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔فورٹ منرو پاس کے راستے بلوچستان میں زیارت اور دیگر سیاحتی مقامات سے واپس آنے والے یا جانے والے مسافر بھی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں پھنس گئے۔