لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ریاست کو کمزور کرنے والے خفیہ ہاتھ سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کیلئے خطرہ بن جائیں تو انہیں قومی جماعتیں نہیں کہا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی، اخلاق، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے، اب ہم مزید کسی امتحان دینے کے قابل نہیں رہے،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک لبیک پر پابندی لگائی تھی لیکن اس وقت تو کسی جگہ سے تشویش کا اظہار کرنا یاد نہیں آیا تھاانہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کی خدمت کی وہ پھانسی پر چڑھ گیا یا تاحیات نااہل ہوگیا، اور جس نے 4 سال کچھ نہیں کیا اس کو ہیرو بناکر پیش کیا جارہا ہے۔
Next Post
چینی کی قیمت بڑھتے ہی مٹھائی سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی
Tue Jul 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مٹھائی سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔عاشورہ کے ایام میں سبیل،شربت،نیاز و دیگر تبرکات کیلئے چینی کی خریداری بڑھی تو ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں نے چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے […]