اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کراچی میں انٹرا سٹی اور ای وی بسوں کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں انٹرا سٹی اور ای وی بسوں کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔یوٹونگ مشرق وسطیٰ کے سی ای او اور دیگر حکام نے کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔ پی پی آئی کے مطابق سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا کام تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا، پلانٹ کا کام اگلے سال مکمل ہو جائے گا، اب یوٹونگ کی انٹرا سٹی اور الیکٹرک بسیں اب کراچی میں بنیں گی۔شرجیل انعام میمن  کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں ای وی بسیں اور  ہائبرڈ ڈیزل بسیں تیار کی جائیں گی، پلانٹ  لگنے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔کراچی میں بسوں کی تیاری سے پاکستان کا زرمبادلہ بھی بچے گا جبکہ بسوں کی ایکسپورٹ سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے جولائی 2022 میں دی گئی دعوت پر یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔