سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازعہ پر سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات روکنے کا حکم جاری کردیا ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھا ہے کہ وہ پی او اے کا معاملہ حل ہونے تک اپنے انتخابات نہیں کروا سکتے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات جاری ہیں لیکن پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی کے پاس ان کے انتخابات رکوانے کا کوئی اختیار نہیں۔ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Next Post

امریکن نیشنل باسکٹ بال :ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی

Wed Nov 20 , 2013
نیویارک: نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی۔امریکی شہر نیویارک میں جاری باسکٹ بال کے نیشنل مقابلوں میں ڈیٹرائٹ پسٹنز نے ایک سخت مقابلے میں 86 کے مقابلے میں 92پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ فاتح ٹیم کے روڈنی نے 15 پوانٹس سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔اس جیت کے […]