کراچی: لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کی تیاری کرلی گئی ، ریونیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ساتویں ضلع کی تشکیل کے بعد لیاری پر کام شروع ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے لیاری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ساتویں ضلع کی حد بندی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرمیندھروکا کہنا ہے کہ انتظامی ضرورت کے تحت مزید اضلاع بن سکتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد نے نئے اضلاع بنانے کی اعلانیہ مخالفت تو نہیں کی مگران کا کہنا تھا کہ کراچی کو اضلاع کی بجائے زونز میں تقسیم کرنا عوامی مفاد میں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں نئے اضلاع کی تشکیل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا گیا ہے، نئے اضلاع بنانے کا مقصد کراچی کی آبادی کو تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر تقسیم کرنا ہے۔
Next Post
سینیٹ تحقیقاتی کمیٹی کا تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو انتخابات روکنے کا حکم
Wed Nov 20 , 2013
اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازعہ پر سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات روکنے کا حکم جاری کردیا ۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو خط لکھا ہے کہ وہ پی او اے کا معاملہ حل ہونے تک اپنے انتخابات نہیں کروا سکتے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات جاری […]
