ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تکنیکی خرابی سے دنیا میں  سینکڑوں پروازیں، ٹی وی چینل، ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر

کراچی(پی پی آئی)دنیا کے مختلف ممالک میں ٹرانسپورٹ اور پروازوں کے نظام سمیت کئی شعبے ایک عالمی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئے جس کی وجہ کراؤڈ سٹرائیک نامی ایک سائبر سکیورٹی کمپنی بتائی جا رہی ہے۔ تاہم پاکستان میں اب تک ایسی کسی تکنیکی خرابی کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور انڈیا سمیت کئی ممالک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ اس تکنیکی مسئلے نے کمپیوٹر سے چلنے والے نظام کو متاثر کیا اور متعدد ایئرپورٹس سے پروازیں تعطل کا شکار ہوئیں۔پی پی آئی کے مطابق دنیا بھر میں ایسے ہسپتالوں، ٹی وی چینلز، بینک اور سٹاک مارکیٹوں کا کام بھی متاثر ہوا جن کا مکمل انحصار کمپیوٹر نظام پر ہوتا ہے۔