راولپنڈی(پی پی آئی)سیشن کورٹ راولپنڈی نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ممتاز نے منسوخ کیے،عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔پی پی آئی کے مطابق شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے،تھانہ نصیر آباد نے 2019 میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Next Post
کسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوں گے: دانیال چودھری
Fri Jul 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ(ن)کے رہنما دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ پہلے پاکستان پھرسیاست ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل سے استحکام کی طرف جارہا ہے، ملک اب بہتری کی جانب رواں دواں ہے، مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی نے دھرنا ختم کردیا ہے، حکومت کسی طرح کسی جماعت سے […]