شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی وسماجی گروپوں کی گورنرکو مزید اختیارات دینے کے خلاف بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی

جموں (پی پی آئی (غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کئی سیاسی وسماجی گروپوں نے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حالیہ حکم نامے کے حوالے سے کہاہے کہ اگر رواں ماہ کے آخر تک حکم نامہ واپس نہ لیاگیا تووہ بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیر گلچین سنگھ چاڑک، سابق رکن پارلیمنٹ عبدالرشید، کانگریس کے نریندر گپتا، نیشنل کانفرنس کے وجے لوچن اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ویرندر سنگھ سونو نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے نمائندوں، انٹرنیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر آئی ڈی کھجوریا اور وکلا ء سمیت مختلف سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔