شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بہت جلد ہم کراچی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں قوم تیار ہے,حلیم عادل شیخ

کراچی(پی پی آئی بانی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتہ نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس کراچی پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، جمال صدیقی، آفتاب جہانگیر،بیئریسٹر علی طاہر، ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں،محمد علی بلوچ، صیم خان، شیخو سفوی، عائشہ رشید، کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، رکن سندھ اسمبلی سربلند خان، انصاف لائرز فورم سندھ کے صدر بیریسٹر فیاض سمور، ایڈووکیٹ منظور بھٹہ،، ایڈووکیٹ ظہورمحسود، وومن ونگ سندھ کی صدر سرینا عدنان، لیبرونگ سندھ کے صدررانا اعظم، کراچی وومن کی صدر فضا ذیشان،، ندیم جیلانی، سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔بانی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتا انصاف ہاؤس پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 9 مئی کے بعد ہم پر کراس لگا دیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہے لیکن میڈیا اور سوشل میڈیا نے ہمیں آج یہاں پہنچایا ہے آج بھی پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اصل نمائندگان انصاف ہاؤس میں بیٹھے ہیں جعلی نمائندے اس وقت اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاعمران خان عوام کی دلوں میں بس چکے ہیں اس وقت ہمارے معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا امن کا جھنڈا اٹھانے والوں پر تشدد کیا گیا ہو بنوں میں عوام نے امن کا جھنڈا اٹھا کر امن کے لئے احتجاج کیا بنوں امن احتجاج پر شہریوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چند روز قبل ایک عجیب پریس کانفرنس کرائی گئی کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جارہی ہے حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے کس طرح ایک بڑی جماعت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں یہ ممکن ہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگا دی جائے۔حلیم عادل شیخ نے کہا موجودہ صورتحال میں ججز رولز آف لاء کے نفاذ کے لئے کھڑے ہوچکے ہیں جب ججز انصاف کے لئے کھڑی ہوئے تو ان کی اکثریت کو اقلیت میں بدلے کی سازش کی گئی ججز کی اکثریت کو تبدیل کرنے کیلئے ایڈہاک ججز لانے کا اعلان کیا گیا۔ ایڈھاک ججز میں سابق نگران وزیرا علیٰ مقبول حسین باقر کا بھی نام دے دیا گیا جو پہلے ہی متنازعہ نگران وزیرا علیٰ رہ چکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ وکلاء ایڈہاک ججز کے تعیناتی کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں سندھ کے اکثریتی بار ایسوسی ایشن نے ایڈھاک ججز کے خلاف قرارداد منظور پاس کی ہے وکلاء نے مختلف سندھ کے بار ایسوسی ایشن میں احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جس طرح عام انتخابات میں قوم نے عمران خان کے نمائندوں کو جتوایا اسی طرح عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہمارے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کو فارم 47 میں جعلسازی کے ذریعے چوری کیا گیا 18 سیٹوں والی جماعت کو حکومت دے دی گئی کراچی حیدرآباد میں جس جماعت کی ایک بھی سیٹ نہیں تھی انہیں 18 قومی اسمبلی کی سیٹیں دیکر اسمبلی میں پہنچایا دیا اور ہماری سیٹوں پر ڈاکا لگایا گیا ہمارے اراکین اسمبلی اس وقت باہر ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا بہت جلد ہم کراچی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں قوم تیار ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا فیصلہ سازوں کو کینیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور کشمیر سے سبق سیکھنا چاہیے جہاں کی عوام نے متحد ہوکر اپنا حق چھین کر لیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا جب تک ملک مین سیاسی استحکام نہیں آئی گا ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔