لندن: انگلش ویمن آل راﺅنڈر ایرن برنڈل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ برنڈل نے 1999میں انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور اس عرصے میں 11ٹیسٹ ،88ون ڈے اور 35ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کی ۔ وہ تین مرتبہ ایشز سیریز کی فاتح ٹیم میں بھی شامل تھیں ۔ برنڈل پہلی خاتون انگلش کرکٹر ہیں جنہوں نے 2011کے میں مینز پریمیئر لیگ میں سنچری بنائی تھی ۔