شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تا جر ر ہنماوٗں کی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ملاقات

کراچی (پی پی آئی)چیئرمین جامع الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن شیخ محمد ارشاد، چیئرمین آل کلفٹن تاجر اتحاد راشدخان، چیئرمین کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن،جنرل سیکریٹری جامع الائنس شیخ خالد نور کپڑے والے،صدر کراچی پرنٹنگ پریس محمد اورنگزیب، صدر گل سینٹر فیصل گل والا، سینئر نائب چیئرمین جامع الائنس صدر اللہ والا مارکیٹ شیخ محمد رفیع، انچارج لائاینڈ آرڈر کمیٹی جامع الائنس ذیشان شمسی، ممبر جامع الائنس سید عابد علی اور میڈیاکوآڈی نیٹر مصباح الدین شیخ نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سیف الدین ایڈووکیٹ، محمود حامد بھی موجود تھے۔اس دوران کراچی کے مسائل بشمول KE سے متعلق اور تاجر سیاست پر بھی گہری گفتگو ہوئی جس پر امیر جماعت اسلامی نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ہر وقت کراچی ہی نہیں پورے پاکستان کے نہ صرف تاجر بلکہ عوام کے ساتھ بھی ہمہ وقت ساتھ کھڑی ہے۔ملاقات میں موجود تمام تاجر رہنماو ¿ں نے امیر جماعت اسلامی کے الفاظوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔