خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ

مظفر آباد/پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے جبکہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں طوفان اور بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے،جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بارشوں کے سلسلہ شروع  ہو گا جو 27 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جنوبی سندھ میں رات گئے آندھی، طوفان اور بارش متوقع

Tue Jul 23 , 2024
ٹھٹھہ(پی پی آئی)جنوبی سندھ کے علاقوں میں آندھی طوفان اور بارشوں کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ،بدین،سجاول سمیت حیدرآباد، عمر کوٹ، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن،تھر، اسلام کوٹ اور مضافاتی علاقوں میں رات گئے آندھی، طوفان اور بارش متوقع ہے۔