سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

 دمبولا/سری لنکا(پی پی آئی)ویمنز ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے متحدہ عرب اماراتکو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی۔سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 103 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 14.1 اوور میں حاصل کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ویمن ایشیا کپ کے اہم میچ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔