لاہور(پی پی آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزموں کو سزا دینے میں اتنی سستی؟ کیا ریاست پر حملہ کرنا انقلاب ہے؟.پی پی آئی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ اندر بیٹھے دہشت گردی کی منصوبہ سازی کر رہے تھے، ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کہتے ہیں ان کا سوشل میڈیا کا سینٹر بند کر دیا گیا، وہ سوشل میڈیا کا سینٹر نہیں ڈیجیٹل دہشت گردی کا سینٹر تھا، مل۔، آپ نے جھوٹ نہیں بولا تو پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے کیوں گھبراتے ہو، ملک کے ساتھ خطرناک کھلواڑ بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور ملک کو دوبارہ ترقی کی طرف لے کر جائیں گے۔
Next Post
صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کا کنٹرول حکومت سندھ نے سنبھال لیا
Wed Jul 24 , 2024
کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے معاملات کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے سندھ حکومت کو صارم برنی ٹرسٹ کا کنٹرول لینے لیے خط لکھا تھا، حکومت سندھ نے کنٹرول لینے کا فیصلہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر کیا۔حکومت نے محکمہ سوشل […]