انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو مستقل رکنیت دے دی

 جیجو، جنوبی کوریا: انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو ورلڈ باڈی کا مستقل رکن بننے کی منظوری دے دی۔ جنوبی کوریا کے شہر جیجو میں منعقدہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے کانگرس کو اجلاس ہوا جس میں بھارت کو ورلڈ باڈی میں مستقل رکنیت دینے کی منظوری دی گئی۔ باکسنگ انڈیا کے صدر سندیپ جاجوڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیں اس تازہ پیش رفت پر بہت خوشی ہے ،ان کا کہناہے کہ ہماری پہلی ترجیح بھارت کی وزارت کھیل سے اس کی منظوری اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت حاصل کرناہے۔ باکسنگ انڈیا کے سیکرٹری جنرل جے کوولی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن بھارتی باکسروں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مدد کرے گی۔

Next Post

انڈر 19پریمئرلیگ:افغانستان اور ملائیشیا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

Fri Nov 14 , 2014
 کویت سٹی: ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19پریمئر لیگ کے میچوں میں ملائیشیا اورافغانستان نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرلی۔ کویت کے دارالحکومت میں کھیلے گئے 10ویں میچ میں ملائیشیا نے سعودی عرب کو دس وکٹوں سے شکست دے دی،سعودی عرب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 26ویں اوور میں صرف 39رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی،سعودی عرب کی جانب سے […]