اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ترقی کا یا انتشار، ہم پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا، پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو ملک میں انتشار پسند عناصر سرگرم ہوئے، آج سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو انتشار پسند عناصر نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے۔
Next Post
تبوک میں پاکستانی کو لوٹنے والے 2 شامی گرفتار
Fri Jul 26 , 2024
تبوک /ریاض(پی پی آئی)تبوک پولیس نے ریاض پولیس کے تعاون سے ایک پاکستانی کو لوٹنے والے دوغیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے جوشامی شہری بتائے جاتے ہیں۔انھوں نے ایک پاکستانی کو روکا اور ہتھیار وں کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ملزمان کی شناخت وائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے کی گئی دونوں ملزمان مملکت سے […]