ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست

دبئی: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ڈس ایبلڈ کوپہلے ون ڈے میں33 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے 40اوورز پر مشتمل ون ڈے میں پاکستان ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں نووکٹوں پر 233رنز بنائے۔ کپتان حسنین عالم نے 95، دانش احمد نے50 قیمتی رنزبنائے۔ جمی ولیمز اور کلم فلائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں پر200 رنزبنا سکی۔ کلم فلائن 69 اور جمی 28 رنز بناکرنمایاں رہے۔ عامراحمد، عبداللہ آفریدی، اور راﺅجاوید نے دو دو کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ پاکستان کے حسنین عالم مین آف دی میچ قرارپائے۔

Next Post

میامی ماسٹر ٹینس :رافیل نڈال اور واوارینکا چوتھے راﺅنڈ میں داخل

Tue Mar 25 , 2014
میامی: اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس و اورنکا نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ میامی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال اسٹومن کوایک گھنٹے […]