میامی: اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس و اورنکا نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ میامی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال اسٹومن کوایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں6-1 اور6-0 سے زیرکیا۔ آسٹریلین اوپن چیمپئین اسٹانسلاس واورنکا کوچوتھے راﺅنڈ تک رسائی کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ واورنکا نے تیسرے راﺅنڈ میں فرانس کے ایڈورڈ راجر کو7-3 اور 6-4 سے مات دی۔ ٹینتھ سیڈ امریکہ کے جان اسنراسپین کے نکولس الماگرو کو شکست دے کر چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ اسنرنیالماگرو کے خلاف 7-5 اور6-3 سے فتح سمیٹی۔
Next Post
میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر میرا خواب ہے: ڈیوڈ بیکھم
Tue Mar 25 , 2014
میامی: انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر ان کا خواب ہے ۔ ڈیوڈ بیکھم پر امید ہیں کہ میامی میں ایک بڑے اسٹیڈیئم کی تعمیرکا ان کاخواب ضرور پورا ہوگا، بیکھم کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والے اختلافات جلد دور کرلئے […]
