مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر میرا خواب ہے: ڈیوڈ بیکھم

میامی: انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر ان کا خواب ہے ۔ ڈیوڈ بیکھم پر امید ہیں کہ میامی میں ایک بڑے اسٹیڈیئم کی تعمیرکا ان کاخواب ضرور پورا ہوگا، بیکھم کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والے اختلافات جلد دور کرلئے جائیں گے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیکھم نے کہا کہ بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے وقت درکار ہوتا ہے، امریکی سوکر لیگ کو مزید آگے بڑھانے میں یہ اسٹیڈیم ایک تاریخی کردار اداکرے گا۔

مانچسٹریونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے بیکھم کے مطابق اسٹیڈیم کی تعمیر میں دو سو ملین امریکی ڈالرز سے زائد اخراجات آئیں گے جبکہ پچیس ہزار سے زائد تماشائی یہاں کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔