پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ،حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،خوراک،ٹیکسٹائل، سیمنٹ اورکھیلوں کیسامان سمیت متعددمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کیمطابق سالانہ ریکارڈ 7 ارب 36 کروڑڈالرکی غذائی اشیاایکسپورٹ کی گئیں، چاول، پھل،سبزیوں، گوشت،مصالحوں اور آئل سیڈز کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فیصد اضافہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے 16ارب 65 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔خام کپاس کی برآمد میں 316فیصد، سوتی دھاگے کی برآمدات میں 13فیصد اور کیمیکلزکی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ کیمیکلز کی برآمدات کا حجم تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔سیمنٹ کی برآمدات چالیس اعشاریہ تین چھ فیصد اضافے سے 26کروڑ 65 لاکھ، پیٹرولیم اور کوئلے کی ایکسپورٹ اسی فیصد اضافے سے 40کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی فٹبال کی برآمدات میں سات اعشاریہ چارایک فیصد اضافے سے حجم پچیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالررہا،پلاسٹک میٹریل، کینوس فٹ ویئر، ادویات، انجینئرنگ گڈز،جیولری کی ایکسپورٹ  میں بھی اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نئے مالی سال میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 0.17 فیصد اضافہ

Fri Jul 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایاگیا ہیکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی […]