لاڑکانہ(پی پی آئی) لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں کورکانی اور جکھرانی برادری کے درمیان رشتے کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، جب ایک گروپ نے مخالف کے گھر میں گھس کر گولیاں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچہ اور 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے پی پی آئی کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 5 سالہ وسیم، غلام فرید اور محبت علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
Next Post
امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش
Sat Jul 27 , 2024
واشنگٹن(پی پی آئی)امریکی سینیٹ میں پاکستان اورچین مخالف بل پیش کردیاگیا، بل ری پبلکن سینیٹرمارکوروبیو نے پیش کیا۔،چین کے بڑھتے اثرورسوخ اورپاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مددکا وعدہ کیا گیا۔بل میں بھارت مخالف اقدامات پرپاکستان کی امدادروکنے کی تجویز اوربھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، […]
