جماعت اسلامی، جے یوآئی اور جی ڈی اے کو عمران سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چودھری

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو عمران خان کے ساتھ اتحاد کرنے پر غور کرنا ہوگا، جے یو آئی کا کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا ضروری ہے۔ فواد چودھری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  ایک پیغام میں کہنا تھا کہ کامیاب عوامی اجتماع پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے، تحریکِ انصاف سیاسی چپقلش کی وجہ سے خاصی کمزور ہوچکی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ  اور عوامی حکومت قائم کرنے کے لیے ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ان حالات سے فوری نمٹا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

راول ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم، ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک

Sat Jul 27 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)راول ڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں پراسرار طور پر مر گئیں۔ڈیم میں اسٹاک کیا جانے والا لاکھوں کی تعدادمیں مچھلی کا بیج بھی مر گیا۔ مرنے والی مچھلیوں میں رہو، چائینہ، گلفام، موہری، سلور، گراس، بگ ہیڈ، سنگاڑا اور دیگر شامل ہیں۔ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ مرنے والی مچھلی اورڈیم کے پانی کا فرانزک کروائیں گے۔ […]