کراچی(پی پی آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کو فوری ہٹانا ہوگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کمال کی بات ہے لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بل کم نہیں ہورہے، ہم کل کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے، کے الیکٹرک کے باہر علامتی طور پر کھڑے رہیں گے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں 24فیصد اضافہ کرلیا، حکومت کو ملازمین کی تنخواہیں میں بھی اضافہ کرنا چاہیے، نظام بدلنے تک کوئی بھی ملک میں تبدیلی نہیں لاسکتا، بہتری لانے کیلئے سوچ بدلنا ہو گئی، سوچ بدلے گی تو نظام بدلے گا۔