آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل مظفرعباسی اور عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تلخ جملوں کے تبادلوں کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا، وقفے کے بعد سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی نے مظفرعباسی سے معذرت کی جسے نیب پراسیکیوٹر نے قبول کرلیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور دیگر کے دلائل سننے کے بعد دونوں کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔