کراچی(پی پی آئی)محکمہ داخلہ سندھ خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کی تجویز پر غور کر رہاہے۔شکار پور پولیس نے قتل و غارت گری،اغوا برائے تاوان اور سڑکوں پر لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے بھاری انعامی رقم کی تجویز حکومت سندھ کو پیش کی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے خطرناک مجرموں کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواہے، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں اور ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے سر کی قیمت میں اضافہ ممکن ہے۔