اسلام آباد(پی پی آئی) ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے پاکستان کے پہلے صنعتی مخصوص انکیوبیشن پروگرام کا آغاز کیا ہے جو خصوصی طور پر خواتین کاروباریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ موبی لنک بینک کے مطابق یہ اقدام بینک کے جاری وومن انسپیریشنل نیٹ ورک پروگرام کے تحت ہے۔ وومن انسپیریشنل نیٹ ورک انکیوبیٹر پروگرام کا مقصد خواتین کو بنیادی کاروباری شعبوں بشمول آئیڈییشن، پلاننگ، بزنس مینجمنٹ، مالیاتی خواندگی اور مارکیٹنگ میں علم سے آراستہ کرکے بااختیار بنانا ہے۔