ہانگ کانگ(پی پی آئی) ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ 202411 اور 12 ستمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی اس سال بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کی 9ویں سالگرہ بھی منائی گئی ہے۔سمٹ ایک اعلیٰ بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ اور اس سے آگے کے ممالک اور خطوں کے سینئر سرکاری عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرتاہے تاکہ کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال اور ٹھوس کاروباری مواقع تلاش کئے جاسکیں۔