اسلام آباد(پی پی آئی)دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اسکاٹ پیٹریشیانے ایشیائی یوتھ منصوبے کے اجراء کا اعلان کیا ہے جس کا علاقائی سیکرٹریٹ پاکستان میں قائم کیاجائے گا۔اس اقدام کے تحت ملک میں نوجوانوں کی صلاحیت اور استعداد کو فروغ دیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔پاکستان میں علاقائی سیکرٹریٹ کے قیام سے پاکستان کے تیس سال سے کم عمر کے پیسنٹھ فیصد نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔