اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور ترکمانستان نے TAPI گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ترکمانستان کابینہ کے وزیر برائے خارجہ امورRashid Meredov سے ملاقات کی۔اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں تعاون سے خاصی پیشرفت ہوئی ہے جس کا مقصد اقتصادی انضمام کا فروغ اور توانائی کا تحفظ ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکمانستان کے وزیر برائے خارجہ امور Rashid Meredov نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔تاپی پائپ لائن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر خاصی پیشرفت ہوئی ہے اور پاکستان کی وزارت پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی دلچسپی کے باعث منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے۔