لاہور/کراچی(پی پی آئی)پنجاب اور سندھ میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی ان بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے پنجاب کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورسندھ کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔